ایرانی ٹیم نے 26ویں بین الاقوامی ریاضی کے مقابلوں میں 13ویں پوزیشن حاصل کرلی.
ایرانی طلباء "فاطمہ سجادی اور امین فتح پور" نے بلغاریہ میں منعقد ہونے والے 2019 عالمی ریاضی مقابلوں IMC میں دو طلائی تمغے کے ساتھ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا.
دوسرے ایرانی طلباء "علی دائی نبی اور محمدرضا امینیان" نے ان مقابلوں میں دو چاندی کے تمغے اپنے نام کرلئے.
تفصیلات کے مطابق، 26ویں بین الاقوامی ریاضی کے مقابلوں کا 28 جولائی سے 3 اگست تک بلغاریہ میں انعقاد کیا گیا جس میں 70 یونیورسٹیوں نے شرکت کی.
ان مقابلوں میں جرمنی، روس اور برطانیہ کی ٹیمیں بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر آگئیں.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی «شریف یونیورسٹی» سے عالمی ریاضی مقابلوں میں شریک طلبا کی ٹیم نے طلائی اور چاندی کے چار تمغے وطن کے نام کردئے.
آپ کا تبصرہ